مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے کشتی میں سوار دو افراد کو تلاش کرکے سیریک اسپتال منتقل کر دیا، تاہم کشتی کا مالک تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واقعہ ہرمزگان میں شہری مقامات اور ماہی گیر کشتیوں پر امریکی حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔
اس سے قبل یکم ستمبر کو ضلع سیریک کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب کو بھی امریکی دہشتگرد فوج نے نشانہ بنایا تھا۔
آپ کا تبصرہ